لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی طلبہ نے اپنے فائنل پروجیکٹ کے لیے تھلیسیمیا اور سے ہیموفیلیا کی آگاہی مہم پر کا م کرنے کے لیے نور تھلیسیمیا کا انتخاب کیا
دعوتِ اسلامی کی جانب سےرہبرپبلک سکول خیابان اقبال سوسا ئٹی یونین کونسل روڈ مانگا منڈی لاہور میں نور تھلسیمیا فاؤندیشن کے مریض بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ۔
· نور تھلیسیمیافاؤنڈیشن کی جانب سے مون مارکیٹ اقبال ٹاؤ ن لاہور میں بلڈ دونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیراسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے نود تھلیسیمیا فاءونڈیشن کا دورہ کیا اور مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیئے۔ وزیر خصوصی تعلیم نے اس موقع پر کہا ہماری حکومت عوام کی خدمت خصوصا" بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے محترمہ شاہدہ احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کیئے۔ شاہدہ احمد نے کہاکہ تھلیسیمیا کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف بھر پورتعاون کرے گی۔ میڈیکل شعبے کے انجارج ڈاکٹر حسیب نے تھلیسیمیاکے مریض بچوں کے علاج کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پرڈائریکڑز نور تھلیسیمیا فاءوندیشن سجاد احمد چیمہ اور احمد وقاص ریاض نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا