حافظ ممتاز منسٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور میں قائم نور تھیلیسیمیا ء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیااور ہیمو فیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ حافظ ممتاز صاحب نے نور تھیلیسیمیا ء فاؤنڈیشن میں قائم جدید لیبارٹری کا معائنہ بھی کیا۔ انھوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ حکومت دکھی عوا م کی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے رفاعی تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنارہی ہے۔ڈائریکٹر نور فاؤنڈیشن سجاد چیمہ ، احمد وقاص اور عمیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کو کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے نور تھیلیسیمیا ء فاؤنڈیشن کے تھیلیسمیا اور ہیموفیلیاکے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کا دورہ کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے جس طرح یہ تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے وہ یقینی طور پر قبل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب فلاحی کام کرنیوالے اداروں کو ہر ممکن تعاون کا فراہم کرے گی
لاہورویمین کالج یونیورسٹی زیرِاہتمام انجمن تاجران رحمان گلیاں برانڈرتھ روڈ،انجمن تاجران رضا الیکٹرمارکیٹ برانڈتھ روڈ اور نورتھلیسیمافاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے بلڈ دونیشن کیمپ کا انعقادکیا گیا۔